دماغ میں ایسا کیا ہوتاہے کہ جمائی آتی ہے؟

aممکن ہے کہ آپ اسے پڑھتے وقت ہی جمائی لے رہے ہوں کیونکہ یہ بھی ایک متعدی عمل ہے۔ محققین نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ آخر دماغ میں ایسا کیا ہوتا کہ جس سے جمائی آجاتی ہے۔
جمائی
نوٹنگھم یونیورسٹی کی ایک ٹیم اس پر کام کر رہی تھی جسے پتہ چلا ہے کہ دماغ کے جس حصے میں اعصابی افعال کو منظم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے وہیں سے جمائی کا عمل بھی وقوع پذیر ہوتا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ متعدی جمائی کا راز سمجھ میں آجانے سے اس طرح کی دیگر خرابیوں کو سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
متعدی جمائی ایکوفینومینا یا گونج کے عمل جیسا ہی ہے جس میں انسان خود بخود ہی کسی دوسرے کی آواز یا عمل کی نقل کرنے لگتا ہے۔
ذہنی بیماریوں جیسے مرگی یا پھر آٹزم کے مریضوں میں بھی ایکوفینومینا ہی پایا گيا ہے۔
یہ جاننے کے لیے کہ ایکوفینومینا جیسی صورت حال میں آخر دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے، سائنسدانوں نے 36 رضاکاروں کا اس وقت معائنہ کیا جب وہ دوسروں کو جمائی لیتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔
اس تحقیق کے نتائج 'کرنٹ بائیولوجی' نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔
تحقیق کے دوران کچھ رضاکاروں سے کہا گيا تھا کہ اگر انھیں جمائی آئے تو وہ جمائی لیں جبکہ کچھ سے کہا گیا کہ اگر انھیں جمائی آئے تو وہ اس پر کنٹرول کریں اور اس سے گریز کریں۔
اس کے مطابق کسی شخص میں جمائی لینے کی خواہش میں کمی اسی مناسبت سے تھی کہ اس کے دماغ کا وہ حصہ کس طرح سے کام کرہا ہے، ایکسائیبیلٹی یعنی تحریک پذیری کا عمل کیسے ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

refresh your mind